قربانی کے احکام و مسائل|(سلسلہ نمبر (1)|اسرار احمد قاسمی مسجد ہاجرہ ممبرا|ذی الحجہ کے ابتدائی دس دن
Автор: only allah is perfect
Загружено: 2020-07-23
Просмотров: 64
قربانی کے احکام و مسائل
(سلسلہ نمبر (1)
اسرار احمد قاسمی مسجد ہاجرہ ممبرا تھانہ
ذی الحجہ کے ابتدائی دس دن
اللہ رب العزت کی بے انتہا رحمت اور اس کا احسان عظیم ہے کہ اس نے اپنے بھولے اور بھٹکے ہوئے بندوں کو اپنے در پر پلٹنے اور اپنے دربار سے نوازنے کے مختلف بہانے مقرر فرمائے ہیں، جیسے اللہ رب العزت نے اپنی حکمت کے مطابق تمام انسانوں کو برابر پیدا نہیں کیا، انبیاء کرام علیہم السلام کو تمام بنی آدم میں خصوصی شرف عطا کیا، ان کے بعد حضراتِ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور ان کے نقش قدم پر چلنے والوں کے مراتب اور درجات بلند فرمائے، اسی طرح تمام جگہوں کو یکساں نہیں بنایا، تمام روئے زمین میں جو مرتبہ حرمِ مکہ، حرمِ مدینہ، اور مسجد اقصٰی کو حاصل ہے، وہ کسی دوسری جگہ کو نہیں، مساجد کو جو عزت اور شرف عطا کیا اس سے عام زمین محروم ہے، انسانوں اور جگہوں کی طرح اللہ رب العزت نے زمانوں میں سے کچھ اوقات کو اپنے خاص قرب، مغفرت اور بخشش کا ذریعہ بنایا ہے، ان اوقات میں سے سب سے اہم رمضان المبارک کا مہینہ ہے، اس کے بعد پھر ذی الحجہ کے ابتدائی دس دنوں کو فضیلت عطا فرمائی ہے....
ابتدائی عشرے کی عبادت اور روزے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : کہ تمام دنوں میں کسی دن میں بھی بندے کا عبادت کرنا اللہ رب العزت کو اتنا محبوب نہیں جتنا کہ عشرہ ذی الحجہ میں محبوب ہے ( یعنی ان دنوں کی عبادت اللہ رب العزت کو دوسرے تمام دنوں سے زیادہ محبوب ہے) اس عشرہ کا ہر دن کا روزہ سال بھر کے روزوں کے برابر ہے، اور اس کی ہر رات کی نوافل شب قدر کی نوافل کے برابر ہیں...
(بخاری وترمذی : ج 1 ص 158)
جاری ہے
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: