New Naat | Huzoor ﷺ Kafi Hain | Syed Zabeeb Masood
Автор: Syed Zabeeb Masood Shah Bukhari
Загружено: 2025-06-13
Просмотров: 8086
Na Dhoondo Aur Sahara Huzoor Kafi Hain
🌹 New Heart-Touching Naat 2025 | “Huzoor Kafi Hain” | Syed Zabeeb Masood 🌹
Alhamdulillah! Hazrat Muhammad ﷺ ki shaan mein ek aur pyaari naat pesh e khidmat hai — “Huzoor Kafi Hain”.
Is kalam mein mohabbat, yaqeen aur imaan ka paighaam chhupa hai.
Aap sab se guzarish hai ke is naat ko like, share aur subscribe zaroor karein.
🔔 Subscribe for more naats: @SyedZabeebMasoodOfficial
🎤 Voice: Syed Zabeeb Masood
📅 Year: 2025
📍 Studio: [ BRecords ]
🎵 Lyrics: Hasni Syed
نہ ڈھونڈو اور سہارا، حضور کافی ہیں
حضور کافی ہیں واللہ، حضور کافی ہیں
جنابِ حضرتِ صدیق نے سکھایا ہے
ہمیں یہ حُسنِ عقیدہ، حضور کافی ہیں
گنہگارو نہ گھبراؤ، پڑھ کے "جَآءُوْكَ"
چلو بسوۓ مدینہ، حضور کافی ہیں
خرد ہوئی ہے مری جب بھی مبتلاۓ اَدق
ہمیشہ دل یہ پکارا، حضور کافی ہیں
بروزِ حشر شفاعت کا ہے ہمیں مژدہ
ثِقہ یقیں ہے ہمارا، حضور کافی ہیں
یہ مشکلوں نے کہا مجھ سے جاں چھڑاتے ہوۓ
عقیدہ ہے یہ تمہارا، حضور کافی ہیں
اُدھر مدینے میں میری ہوئی ہے شنوائی
اِدھر بس اتنا میں بولا، حضور کافی ہیں
"شَفَاعَتِيْ لِأَهْلِ الْکَبَائِرٍ" جو پڑھا
ہمیں یہی سمجھ آیا حضور کافی ہیں
مجھے سوال سے پہلے نوازا جاتا ہے
ہوا ہے میرا وظیفہ، حضور کافی ہیں
مجھے نہیں ہے یہ حاجت کے غیر کو دیکھوں
میرے لیے میرے آقا حضور کافی ہیں
کہیں گے سارے نبی "اِذْھَبُو اِلیٰ غَیْرِی"
اَنَا لَھَا کا ہے معنا، حضور کافی ہیں
پھر اس کے بعد بھنور نے مجھے تسلی دی
درود پڑھ کے کہا تھا، حضور کافی ہیں
آسودہ حال ہوں، خوشتر ہوں، خوش عقیدہ ہوں
ہے کافی مجھ کو خدا یا حضور کافی ہیں
خدا کا شکر کہ یہ مجھ کو میری مادر نے
تھا لوریوں میں سنایا، حضور کافی ہیں
لحد میں مجھ سے نکیروں نے جب سوال کیا
ٖمری زباں سےیہ نکلا، حضور کافی ہیں
سُنی سنائی نہیں بات آزمودہ ہے
ہے ہم نے آنکھ سے دیکھا، حضور کافی ہیں
جنابِ بنتِ محمد کا حسنی سِیوَک ہوں
مجھے بتول کے بابا حضور کافی ہیں
#HuzoorKafiHain #SyedZabeebMasood #newnaat2025
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: