ایبٹ آباد حافظ محمد ارسلان کی دستار بندی و تقریب حفظ قرآن مجید
Автор: Naveed Akram abbasi
Загружено: 2025-11-28
Просмотров: 16
ایبٹ آباد کی جامعہ مسجد مدینہ صدیقیہ گلشن اقبال میں حافظ محمد ارسلان ساکنہ ریالہ ترنوائی کی تقریب حفظ قرآن مجید اور اجتماعی دعا بعد از نماز جمعہ المبارک کی گئی حافظ محمد ارسلان علاقہ کی معروف روحانی شخصیت پیر سائیں صفدر صاحب کے حقیقی بھتیجے ہیں جنھوں نے انتہائی کم مدت میں جامعہ مسجد مدینہ صدیقیہ گلشن اقبال سپلائی ایبٹ آباد سے جناب قاری وحید صاحب کی شاگردی میں حفظ مکمل کیا اس موقع پر امام جامع مسجد مولانا محمد صدیق صاحب نے دعا کروائی اور سائیں صفدر صاحب کے جانشین بابو پیر سائیں نے حافظ محمد ارسلان کی دستار بندی کی مسجد کمیٹی اور اہلیان علاقہ کی طرف سے حافظ محمد ارسلان اور ان کے خاندان کو اس عظیم سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی ۔
رپورٹ
نوید اکرم عباسی
ایبٹ آباد
28 نومبر 2025
جمعہ المبارک
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: