اک لفظِ کن کے بدلے سب کچھ دیا ہے تو نے! جو ہم نہ جانتے تھے بتلا دیا ہے تو نے!
Автор: Hamds & Naats Read By Muhammad Arshad
Загружено: 2025-08-09
Просмотров: 263
اک لفظِ کن کے بدلے سب کچھ دیا ہے تو نے
جو ہم نہ جانتے تھے بتلا دیا ہے تو نے
جنگل میں تو ہی تو ہے، بستی میں تو ہی تو ہے
عرش بریں بھی تیرا، پستی میں تو ہی تو ہے
تو ابتدا سے پہلے موجود تھا خدایا!
بعد انتہا کے بھی تو موجود ہی رہے گا
سب کو فنا ہے لیکن، تجھ کو فنا نہیں ہے
تو خود خدا ہے کوئی تیرا خدا نہیں ہے
کوئی نہ تجھ سے پیدا ،نہ تو کسی سے پیدا
ہر شے میں تو چھپا ہے، ہر شے سے ہے ہویدا
ہے لامکاں بھی تیرا، سارے مکاں بھی تیرے
یہ خاکداں بھی تیرا، سات آسماں بھی تیرے
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: