VIDEO INFO:
--------------------------------------------------------------------
Reciter l Shahid Ali Shahid
Composition l Haider Rizvi
Poetry l Gulfam Haider Karbalai
Audio l RWDS (Rao Mutahir)
Translation l Sister Rubab
Video l SRS Production (Mehmood Ali Achoali)
Edit l Turab Zaidi
Graphics | Shoaib’s Creative By Ali Haider Graphics
Chorus l Tariq Purkistani, Shahid Ali, Salahuddin Yakta, Basharat Baltistani
Venue l Danishgah-e-Imam Khomeni
Scouts l Payam-e-Wilayat
--------------------------------------------------------------------
#imammahdi #shahidalishahid #newmanqabat
🅻🆈🆁🅸🅲🆂
تجھ سے فریاد ہے نسلِ بیدار کی
ظلمتوں کے اندھیروں سے بیزار کی
جیسے کوفے میں میثم سے خودار کی
اپنے رہبر سے قومِ وفادار کی
ہم ہیں حاضر کہاں ہیں وہ تیغ و سناں
السلام علیک یا امامِ زماں عج
میرے مولا عج میں تیرا وفادار ہوں
تیرا بازو بھی ہوں تیری تلوار ہوں
قد میں چھوٹا ہوں پر میں بھی سردار ہوں
مثلِ قاسم ع میں مرنے کو تیار ہوں
آزما لیجئے مجھ کو اے مہرباں
السلام علیک یا امامِ زماں عج
میں نے مانا کہ غفلت میں انسان ہے
پر ہتھیلی پہ میرے مری جان ہے
تیرے دم سے بہاریں ہیں باران ہے
بن ترے ساری دنیا بھی زندان ہے
تجھ پہ قربان ہوں میرے دونوں جہاں
السلام علیک یا امامِ زماں عج
میری نظروں میں ہے دشتِ کرب و بلا
میں ہوں وارث بہتر کے کردار کا
میں بھی عارف حسینی بنوں گا ترا
خوں میں ڈوبا ہوا ہو گا لاشہ مرا
دیجئے مجھ کو مقتل میں حکمِ اذاں
السلام علیک یا امامِ زماں عج
ظلم کب تک یہ دنیا سہے جائے گی
آپ کے بن یہ بگڑی نہ بن پائے گی
آپ آئیں گے تو روشنی آئے گی
نہ سکینہ اندھیروں میں گھبرائے گی
آپ ہیں جس یتیمہ پہ گریہ کناں
السلام علیک یا امامِ زماں عج
ہم ہیں مامور باطل کے انکار پر
خوں ہمارا ہے ظالم کی تلوار پر
سوزِ شاہد میں حیدر کے اشعار پر
ہے کبھی جو مساجد میں دیوار پر
زیرِ خنجر کہیں ہم یہ زیرِ زباں
السلام علیک یا امامِ زماں عج