ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 8 دسمبر سے جاری ہے
Автор: FPCCI OFFICIAL
Загружено: 2025-12-17
Просмотров: 3
ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 8 دسمبر سے جاری ہے اور اسے 9 روز مکمل ہو چکے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے متعدد اراکین اور بزنس کمیونٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پنجاب سے آنے والے ٹرک اب بھی کراچی میں داخل نہیں ہو پا رہے، جس کے باعث بندرگاہوں پر آپریشنز شدید متاثر ہیں اور کئی بڑے پیداواری یونٹس فوری بندش کے خطرے سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خام مال اور تیار شدہ اشیاء ملک بھر کی شاہراہوں پر پھنس چکی ہیں، جس سے خوردنی تیل، اجناس، گھی اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے، جبکہ صنعتی خام مال کی ترسیل مکمل طور پر رک چکی ہے۔ درآمدی سامان بندرگاہوں پر پھنسنے سے کاروباری اداروں کو ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز کی مد میں بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے۔
ذکی اعجاز نے خبردار کیا کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو صنعتی پیداوار، سپلائی چین اور ایکسپورٹ آرڈرز کو شدید نقصان پہنچے گا، جس کے نتیجے میں مزدوروں کی برطرفیاں اور اجرتوں میں کمی جیسے سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ٹرانسپورٹرز سے فوری مذاکرات کریں، موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کا جائزہ لیں، اور ایسا متوازن حل نکالیں جس سے سڑکوں کی حفاظت بھی یقینی ہو اور صنعت و پیداوار بھی متاثر نہ ہو۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: