آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سکھر میں پولیس دربار"میں شرکت، خصوصی دستے نے سلام پیش کیا۔
Автор: CrimeNews786
Загружено: 2025-11-13
Просмотров: 43
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سکھر میں "پولیس دربار"میں شرکت۔
پولیس دربار میں انکی آمدپر خصوصی دستے نے سلام پیش کیا۔
پولیس دربار میں ڈی آئی جی سکھر، کمشنرسکھر، ایس ایس پیز، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، اسپیشل برانچ، ونگ کمانڈر پاکستان رینجرزسندھ اور دیگر صوبائی و وفاقی سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
دربار کا انعقاد سکھرآئی بی اے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔
پولیس دربار میں سکھر ڈویژن کے شہید پولیس اہلکاروں کی بہادری وخدمات اور امن و امان کے قیام سے متعلق کامیابیوں پر مبنی دستاویزی فلم پیش کی گئی۔
دستاویزی فلم میں سکھر پولیس کی فیلڈ کارکردگی، شہداء کے ورثاء کی کفالت اور کچہ کے دشوار گزار علاقوں میں پولیس آپریشنز کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔
تقریب میں پولیس اہلکاروں نے موسیقی کی دُہن پر سندھ بالخصوص سکھر پولیس کی کامیابیوں پرمبنی ثقافتی ملِی نغمے اور نظمیں پیش کیں۔
آئی جی سندھ کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ڈی آئی جی سکھر
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے وژن نے سندھ پولیس کو نئی سمت دی۔ ڈی آئی جی سکھر
مجھے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ساتھ پرسنل اسٹاف آفیسرسمیت دیگراہم ذمہ داریوں پر ان کی قیادت میں کام کرنے کا شرف حاصل ہے۔ ڈی آئی جی سکھر
آئی جی سندھ کا سروس کیریئر فلاح، ترقی، اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے عبارت ہے۔ ڈی آئی جی سکھر
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے دور میں سندھ پولیس میں انقلابی تبدیلیاں آئیں۔ ڈی آئی جی سکھر
آپریشنل اور انویسٹی گیشن ونگز میں نمایاں بہتری آئی۔ ڈی آئی جی سکھر
سکھر پولیس کی کمان سنبھالتے وقت اغواء کے 54 کیسز زیرِ تفتیش تھے۔ ڈی آئی جی سکھر
آج آئی جی سندھ کی قیادت میں سکھر ڈویژن میں اغواء کا کوئی کیس باقی نہیں۔ ڈی آئی جی سکھر
غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا۔ ڈی آئی جی سکھر
پولیس میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ پر زور دیا جاتا ہے۔ ڈی آئی جی سکھر
آئی جی سندھ کے وژن سے اغواء برائے تاوان کا خاتمہ ممکن ہوا۔ ڈی آئی جی سکھر
مجموعی طور پر سکھر پولیس کی کارکردگی باعث اطمینان ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
میں نے پولیس میں نوکری سکھر سے شروع کی اور یہی سے میں نے پولیسنگ سیکھی۔ آئی جی سندھ
میری رہنمائی کرنے پر میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ غلام نبی میمن
سکھرتاریخی طورپر مشکل رینج ہے۔ آئی جی سندھ
یہاں پر قبائلی دشمنیاں، کچہ کے دشوار گزار علاقے اور بارڈرز ہیں۔ آئی جی سندھ
تمام مشکلات کے باوجود یہاں کی پولیس نے اپنا لوہا منوایا ہے۔ آئی جی سندھ
اور ہمیشہ بنا ڈرے جرائم پیشہ عناصرکو منہ توڑجواب دیا ہے۔ آئی جی سندھ
اس میں پولیس نے جان کی قربانیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کیا۔ آئی جی سندھ
سکھر پولیس کے 335 افسران وجوان مختلف واقعات میں شہیدہوچکے ہیں آئی جی سندھ
رینجرز،ضلعی اتظامیہ اور انٹیلیجنس ایجنسییز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے امن وامان میں ہمارا ساتھ دیا۔ آئی جی سندھ
میں بالخصوص سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمیں فنڈزدیے، کرمنل کے خلاف پالیسی کی منظوری اور مالی سہولت دی۔ آئی جی سندھ
جو کرمنل لڑنا چاہتا ہے اس کو پولیس نے بھرپور جواب دیا۔ آئی جی سندھ
ڈی آئی جی سکھرکی جانب سے اغواء برائے تاوان کے خلاف حکمت عملی قابل ستائش ہے۔ آئی جی سندھ
وزیراعلی سندھ، وزیرداخلہ سندھ اور سندھ حکومت کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پراعتماد کیا اور ساتھ دیا۔ آئی جی سندھ
تاریخ کی سب سے بڑی بھرتیاں سندھ پولیس میں کی گئی۔ آئی جی سندھ
سندھ پولیس میں بیس ہزارسے زائدلوگ بھرتی ہوئے۔ آئی جی سندھ
حکومت اور شہری یہ چاہتے ہیں کہ ہم بہتر سے بہتر خدمت دیں۔ ائی جی سندھ
ہمارے سارے منصوبے ہماری سروس ڈیلوری اور آپ کی محنت کی وجہ سے منظور ہوئے۔ آئی جی سندھ
تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے ایس ایس پیز، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، ونگ کمانڈر پاکستان رینجرز سندھ، ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر آئی بی اے سمیت پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
بدنام زمانہ اور سنگین مقدمات میں مطلوب کرمنلز کے خلاف کاروائیوں پر ڈی آئی جی، ایس ایس پی سکھر کو تعریفی اسناد جبکہ پولیس ٹیمز کو سی سی ون اور تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔
تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پیزسکھر، گھوٹکی، خیرپور، ایس ایس پی سکھر اسپیشل برانچ کی جانب سے علیحدہ علیحدہ اجرک اور یادگار پیش کی گئیں۔
تقریب کے اختتام پر بڑا کھانا منعقد ہوا جس میں آئی جی سندھ سمیت تمام پولیس افسران و جوانوں نے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔
بعد ازاں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے معروف تعلیم دان پروفیسر نثار احمد صدیقی کی قبر پر فاتح خوانی بھی کی۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: