Highlight
Автор: Mufti Abdul Haseeb Shujalpur M.P.
Загружено: 2025-08-01
Просмотров: 53
Jaldi hi isko Hindi Aur English Me Translate Kar diya Jayega in sha Allah
چینل بنانے کے اغراض ومقاصد
محترم سامعین و ناظرین،
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ انسان کی پیدائش کامقصداصلی عبادت الٰہی ہے لیکن یہ انسان جو تمام مخلوقات میں اشرف الخلائق ہے، اس دنیاۓ رنگ و بو کی رنگ رلیوں میں گم ہو کر زندگی گزارنے میں اس قدر مصروف ہوگیا کہ اپنے اصل مقصد کو بھول گیا اور نیبوں کی پاکیزہ تعلیمات کو فراموش کردیا اور سچے دین کی طلب رکھنے والے افراد کم ہوگئے اور کیوں نہ ہو جبکہ باطل نے چاروں طرف گمراہی کے جال پھیلا رکھیں ہیں اور انٹرنیٹ کی اس دنیا میں سب سے زیادہ دینی گروپس اور دینی ویپ سائٹس اسلام دشمن طاقتوں کی موجود ہیں، اور دین میں شکوک وشبہات پیدا کرنے کی ناپاک کوششیں کر رہی ہیں ایسے میں امت کے سمجھدار لوگوں کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ اس امت کی بحالی کے لیے حتی المقدور کوشش کریں اور امت کا رشتہ امت کے مستند و معتبر علماء سے جوڑ کر دین اسلام کی صحیح راہنمائی کا فریضہ انجام دیں اور اللہ تعالٰیٰ کے نیک بندوں میں شامل ہوں،اسی مقصد کے پیش نظر راقم نے اپنے باصلاحیت ساتھیوں کے ہمراہ اس کام کا بیڑہ اٹھایا اور 2014 سے یہ سلسلہ رواں دواں ہے اور واٹس ایپ و دیگر پلیٹ فارم کے ذریعے( آن لائن و آف لائن) دینی خدمات انجام دی جاتی رہیں اوریوٹیوب کے چینلوں پر بیانات اور دروس بھی نشر ہوتے رہے ہیں ،اب احباب کے مشوروں سے یہ کام یوٹیوب پر اوفیشیل چینل کے ذریعے شروع کرنے جارہے ہیں،تاکہ نفع دیر پا ہو.
اس چینل کے وجود میں لانے کے کئ مقاصد ہیں چند ایک کا ذکر کیا جاتا ہے.
1۔۔ مستند حوالوں کے ساتھ دینی مسائل کو بیان کرنا
2۔۔ طلباء مدارس کے نصاب کی کتابوں کی تفہیم
3۔۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامی پروگرام کا انعقاد و نشر کرنا
4۔۔عوام کے لیے درس حدیث آسان زبان میں
5۔۔درس قرآن آسان زبان میں.
خلاصہ
بات کو مختصر کرتے ہوئے چند امور کا تذکرہ کیا ہے،
عزیز دوستو
اب ضرورت ہے طلب صادق,اوربلند حوصلہ رکھنےوالے ،اورسچی تڑپ کے ساتھ دین متین کی خدمت انجام دینے والے افراد کی، تو آج ہی سے اس کام کی شروعات کیجیئے، ہماری اس پہل کا حصہ بنیۓ ،کم از کم ،اپنے مفید مشوروں نوازیۓ،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور اپنی بارگاہ میں اس کو قبولیت سے نوازے آمین ثم آمین یا رب العالمین.
خادمِ دین عاجز و فقیر
مفتی عبدالحسیب ندوی
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: