Sir Syed Ahmad Khan |
Автор: Mir Iqbal
Загружено: 2024-10-07
Просмотров: 993
مقالہ تعصب سرسید احمد خان کا مشہور و مقبول مقالہ ہے جو ۱۸۷۰ میں شائع ہوا۔یہ مقالہ رسالہ تہذیب الاخلاق کے جلد اول میں شامل ہے۔ سر سید احمد خان کے بیشتر مقالے ان کے تہذب الاخلاق میں شائع ہوئے ہیں۔ سرسید احمد خان کے مقالے کی خوبی یہ ہے کہ ان کے مقالوں میں مذہبی،اصلاحی، اخلاقی اور تہذیب و تمدن کی چاشنی موجود ہے۔ مقالہ تعصب ایک اصلاحی مقالہ ہے ۔
مقالہ تعصب کا آغاز سر سید کے ان الفاظ کے ساتھ ہوتا ہے کہ؎
انسان کی بدترین خصلتوں میں سے تعصب بھی ایک بدترین خصلت ہے۔ یہ ایسی بد خصلت ہے کہ انسان کی تمام
نیکیوں اور اس کی تمام خوبیوں کو غارت اور برباد کرتی ہے۔
تعصب سرسید احمد خان کا ایک اصلاحی مقالہ یا مضمون ہے۔ اس مقالے میں انھوں نے تعصب کے نقصانات کو نہایت عالمانہ انداز میں بیان کیا ہے۔ سرسید کے مطابق تعصب یعنی بے جا طرف داری یا حقیقت سے انکار، ظاہر ہو جانے کے بعد بھی اس سے انکار، انسان کی ایک بدترین خصلت ہے جو انسان کی تمام نیکیوں اور صلاحیتوں کو تباہ و برباد کر دیتا ہے۔
اگر متعصب کسی غلطی میں مبتلا ہوتا ہے تو اپنے تعصب کے سبب اس سے نکل تو نہیں سکتا ہے کیوں کہ اس کا تعصب اس کے برخلاف بات کے سننے اور غور و فکر کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔
اس کے علاوہ اگر متعصب کسی مفید کام کو اچھا سمجھتا بھی ہو تو صرف تعصب کے باعث اسے اختیار نہیں کر پاتا ہے۔ بقول سر سید متعصب اگر کسی غلطی میں پڑتا ہے تو اپنے تعصب کے سبب اس غلطی سے نہیں نکل سکتا، کیونکہ اس کا تعصب اس کے برخلاف بات کے سننے اور سمجھنے اور اس پر غور کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور اگر وہ کسی غلطی میں نہیں ہے، بلکہ سچی اور سیدھی راہ پر ہے تو اس کے فائدے اور اس کی نیکی کو پھیلنے اور عام ہونے نہیں دیتا۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: