آسٹریلیا میں عید الفطر کا چاند پھر متنازع – تین دن تک عید منائی گئی!
Автор: Humwatan news
Загружено: 2025-03-31
Просмотров: 129
آسٹریلیا میں عید الفطر کا چاند پھر متنازع – تین دن تک عید منائی گئی!
سڈنی: دنیا بھر میں جہاں ایک ہی دن عید منائی گئی، وہیں آسٹریلیا ایک بار پھر اپنی منفرد روایت برقرار رکھتے ہوئے تین مختلف دنوں میں عید منانے والا واحد ملک بن گیا! چاند نظر آنے اور اس کے حساب سے عید منانے کے مسئلے پر علماء کرام کے درمیان شدید اختلافات کے باعث مسلمانوں نے اتوار، پیر اور منگل تین دن تک عید کی نماز ادا کی۔ آسٹریلیا میں اس تقسیم کی بڑی وجہ تین مختلف نظریات ہیں۔ پہلا مکتبہ فکر امامز کونسل آف آسٹریلیا کی پیروی کرتا ہے، دوسرا تین گھنٹے کے زون کے حساب سے عید مناتا ہے، جبکہ تیسرا چاند نظر آنے کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے۔ نتیجہ؟ تین الگ الگ دنوں میں عید!روٹی ہل مسجد میں تو دو دن سموار اور منگل عید کی نماز ادا کی گئی۔ کمیونٹی کے کچھ افراد نے اس صورتحال کو اتحاد کے لیے نقصان دہ قرار دیا، جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ یہ اختلاف کوئی نئی بات نہیں، بلکہ برسوں سے یہی سلسلہ جاری ہے۔مسلمانوں کے ایک بڑے طبقے نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر کب تک چاند کے مسئلے پر یہ اختلافات جاری رہیں گے؟ کیا امت مسلمہ آسٹریلیا میں کبھی ایک دن عید منا سکے گی، یا یہ تقسیم ہمیشہ برقرار رہے گی؟آپ کیا سوچتے ہیں؟ کیا ہمیں ایک دن عید منانی چاہیے یا یہ تنوع برقرار رہنا چاہیے؟ اپنی رائے کمنٹس میں دیں!#عیدکامتنازعچاند #آسٹریلیامیں_تین_دن_عید #مسلمانوں_میں_اختلاف #روٹی_ہل_مسجد #
چاند_نظر_آیا_یا_نہیں؟
@
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: