Nazzam - Istaqbal e Ramadan..By Abdur-Rab Saqib Umri نظم استقبال رمضان۔۔ از: ڈاکٹر عبدالرب ثاقب عمری
Автор: Ismail shaik
Загружено: 2021-04-10
Просмотров: 1565
#Nazzam #IstaqbaleRamadan#AbdurRabSaqib
نظم استقبال رمضان۔۔ از: ڈاکٹر عبدالرب ثاقب عمری،ڈڈلی
پیش کش: شیخ اسماعیل افضل ،حیدرآباد۔۔۔۔۔آواز : شیخ عبیداللہ ورنگل
مسلمانو! اٹھو اب ماہِ رمضاں آنے والا ہے
کروتیاریاں روزوں کی شعبان جانے والا ہے
کرو رمضاں کا استقبال تم بے حد مسرت سے
کرو روزوں کا استقبال تم سچی محبت سے
عبادت کا مہینہ ہے کریں اس میں عبادت ہم
سخاوت کا مہینہ ہے کریں اس میں سخاوت ہم
کرو تم ذہن و دل کو پاک پاکیزہ مہینہ ہے
منور کرلو ظاہر اور باطن گر قرینہ ہے
ہر ایک لمحہ غنیمت ہے خزانہ جمع کرلیجئے
مہینہ صبر کا ہے غصہ قلع قمع کر لیجئے
مسلمانو! کرو رمضان کی روحانی تیاری
بہ الفاظ دگر جسمانی ونورانی تیاری
مہینہ ہے یہ قرآں کا تلاوت کیجئے قرآں کی
مہینہ ہے یہ تقوے کا یہ ہے پہچان رمضاں کی
ہے شھر احتساب اس میں کریں ہم احتساب اپنا
نجاتِ اُخروی کے واسطے کرلیں حساب اپنا
اسی میں ہم زکوٰۃ وصدقہ وعطیات دیتے ہیں
جو دیتے ہیں کسی کو واسطے حسنات دیتے ہیں
سحر ، افطار کرتے ہیں مساکین اور فقراء بھی
ہے منظر روح پرور کیا کبھی لوگوں نے سوچا بھی
بہت خوش ہوکے بچے بھی ہمارے روزے رکھتے ہیں
ہر اک سے آگے بڑھنے کی مسلسل سعی کرتے ہیں
قیام لیل سے سب مسجدیں بُقعہ سی لگتی ہیں
بہ وقتِ فطر واللہ نور کا ھالہ سی لگتی ہیں
خدا شاھد ہے بڑھ جاتی ہیں اس میں رونقیں بے حد
کہ ہوجاتی ہیں ہر مومن کے دل میں عظمتیں بے حد
سبھی بچتے ہیں کھانے پینے سے اور خواہشوں سے بھی
برائی کے ہر اک پہلو سے بدتر عادتوں سے بھی
بہ کثرت توبہ استغفار کرتے ہیں گناہوں سے
دلوں میں نور رہتا ہے دُعاؤں اور آہوں سے
یقینا ہے مہینہ برکت وغفران کا لوگو!
شیاطینِ لعیں کے واسطے زندان کا لوگو!
ہے رکھتا آخری عشرہ بھی اس کا أجر بے پایاں
شبِ قدر اس میں ہے جس پر ہزاروں ماہ ہیں قرباں
دُعاؤں کا مہینہ ہے کرو اس میں دُعائیں تم
برائے مغفرت کرتے رہو ہر وقت آہیں تم
برائے امتِ مرحوم بھی اِس میں دُعا کیجئے
بڑی پابندی سے یہ کام بھی صبح ومساء کیجئے
خوشی میں ماہ رمضان کی ہے شامل بندۂ ثاقبؔ
کرم ہے تیرا بے پایاں میری تقدیر کے کاتب!
Nazzam - Istaqbal e Ramadan..By Abdur-Rab Saqib Umri
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: