Aane Ka Waada Kro / Gazal Sharif / Faqeer / درگاھ نور پور شریف
Автор: F a Q e e r
Загружено: 2025-11-03
Просмотров: 628
درگاہ عالیہ نور پور شریف اللّہ والوں کا شہر ہے جس میں تقریباً 150 گھر آباد ہیں یہاں پر رہنے والے عاشقان رسول اپنے دل کے اخلاص اور عشق و محبت سے شریعت پاک کی پوری پوری تابعداری کرتے ہیں دس سال کا بچہ بھی بے نمازی نہیں مرد و عورت سب تہجد گزار ہیں یہاں ٹی وی، ریڈیو پان بیڑی، سگریٹ نسوار اور کوئی بدعت و رسم نہیں۔ زندگی کے تمام معاملات شادی ہو یا غمی ودیگر قرآن وسنت کے عین مطابق ہیں۔ یہاں کسی سے چندہ مانگنا سوال کرنا سخت منع ہے۔ جو اس جماعت میں دین کے کاموں میں طمع دنیا رکھے، چندہ وغیرہ مانگے وہ جماعت سے خارج ہے۔ قلبی ذکر فرضی مسائل اور محبت الٰہی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ خواتین کے لئے علیحدہ با پردہ تعلیم وقیام کا نظام ہے خواتین کےلئے خاتون معلمہ مقرر ہیں۔ پانچ سال کا ایک بھی لڑکا زنان خانہ میں نہیں جاسکتا یہ اہل تصوف بزرگان دین کا سلسلہ ہے جواپنی مکمل آب وتاب سے جاری ہے ۔ درگاھ عالیہ پر فرقہ وارانہ تحصب اور پارٹی بازی نہیں ہے یہ ہر دورکے بادشاہ وقت کیلئے دعا گو رہتے ہیں اور محض رضائے الٰہی کی خاطر تبلیغ کا پیغام پہنچاتے ہیں ہر ماہ گیارویں تاریخ کو دنیا کے کونے کونے سے ہزاروں عقیدت مند درگاہ عالیہ پر حاضر ہو کر فیضیاب ہورہے ہیں۔
#درگاہ-نورپورشریف
#dargahnoorpursharik
#gazalsharif
#facebookpagefaqeer
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: