معرکہ ہلی - میجر محمد اکرم شہید (نشانِ حیدر)کی بہادری اور جوانمردی کی عظیم داستانِ شجاعت
Автор: Hilal Digital
Загружено: 2025-12-05
Просмотров: 43
میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938ء کو ضلع گجرات کے گاؤں ڈنگہ میں پیدا ہوئے
میجر محمد اکرم کے خاندان کے بیشتر افراد کا تعلق پاک فوج کےکسی نہ کسی شعبے سے تھا
آپ کو سپاہ گری اور دلیری وراثت میں ملی
میجر محمد اکرم نے 1961ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی
آپ 4 فرنٹئیر فورس رجمنٹ کا حصہ بنے اور 1970 میں میجر کے رینک پر فائز ہوئے
1971کی پاک بھارت جنگ کے دوران میجر محمد اکرم مشرقی پاکستان میں ہلی کے محاذ پر ایک کمپنی کی قیادت کر رہے تھے
دُشمن کے ایک بریگیڈ نے آپ کی کمپنی کے دفاعی حصار کو توڑنے کے لیے متعدد حملے کئے
ہندوستانی فوج، توپ خانے ، بکتر بند اور فضائیہ کی عددی برتری کے باوجود آپ کی کمپنی نے مسلسل5دن اور 5 راتوں تک دشمن کے ہر حملے کو ناکام بنایا
5دسمبر 1971 کو چاروں اطراف سے آپ کی کمپنی دُشمن کے نرغے میں آگئی
میجرمحمداکرم نے اپنے زیرِ کمان ساتھیوں کوحکم دیا کہ وہ دستیاب گولہ بارود کے ذخیرے کو ممکنہ حد تک احتیاط سے استعمال کریں تاکہ دُشمن کے قریب آنے پر یکبارگی بھرپور جواب دیا جا سکے
انتہائی مشکل حالات سے دوچار میجر محمد اکرم اور اُن کے جانباز ساتھیوں نے شجاع وار دُشمن پر بھرپور اور اچانک حملہ کردیا
اس اچانک حملہ نے نہ صرف مکار دشمن کو ورطہِ حیرت میں مُبتلا کردیا بلکہ اسے بھاری جانی نقصان سے بھی دوچار ہونا پڑا
بھرپور مزاحمت کے نتیجے میں ہندوستانی فوج مادرِ وطن کے ایک اِنچ پر بھی قبضہ کرنے کی جرأت نہ کر سکی
زخموں سے بے نیاز میجر محمد اکرم دفاعِ وطن کے اِس معرکے میں شہید ہو گئے
میجرمحمداکرم شہید کی بے مثال جرات و بہادری کے اعتراف میں آپکو پاکستان کےسب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا
میجر محمد اکرم کی بے مثال جرأت ، دلیری اور بے باکی کا اعتراف ہندوستانی کمانڈر انچیف نے بھی کیا
#MajMuhammadAkram
#NishanEHaider
#PakArmy
#BattleOfHalli
#Braveheart
#PakistaniHero
#DefenceOfPakistan
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: