Kashmir Tawajjo Chahta Hai | Iftikhar Mughal Nazm | کشمیر توجہ چاہتا ہے
Автор: Bazm-e-jam
Загружено: 2025-11-27
Просмотров: 69
Kashmir Tawajjo Chahta Hai | Iftikhar Mughal Nazm | کشمیر توجہ چاہتا ہے
#UrduPoetry #Kashmir #urdunazm #KashmirSolidarityDay #UrduRecitation #UrduPoem #UrduShayari
🔹 poetry of : Iftikhar Mughal
🔹 Kashmir Tawajjo Chahta Hai | Iftikhar Mughal Nazm | Kashmir Poetry
🔹 Poetry Recitation : Jam Zafar
_________________
This nazm expresses the pain, suffering, and cry for justice from the people of Kashmir.
It reflects the burning cities, oppressed streets, and the struggle of innocent lives seeking help from the world.
This is a message to all civilized nations: Kashmir needs attention.
Share this nazm to spread awareness and stand for humanity.
_________________
یہ نظم کشمیر کے درد، ظلم اور انسانیت کی پکار پر مبنی ہے۔
اس میں کشمیر کے جلتے ہوئے شہر، سُلگتی گلیاں اور وہاں کے لوگوں کی تکلیف کو بیان کیا گیا ہے۔
دنیا کے مہذب انسانوں کے نام یہ پیغام ہے کہ کشمیر توجہ چاہتا ہے۔
اس نظم کو شیئر کریں تاکہ انسانیت کی یہ آواز زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
_________________
BAZM-E-JAM CLASSICAL URDU POETRY CHANNEL.
Bazm-e-jam is a humble effort to present the timeless masterpieces of classical Urdu literature including poetry, ghazals, nazms, masnavis, Sufi kalam, in a refined and thoughtful manner.
Bazm-e-jam is a small yet sincere contribution to the preservation and promotion of Urdu literature.
بزم جام میں اردو شعرو ادب کے کلاسک شاہکار شاعری، اچھے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بزم جام اردو ادب کے لئیے اپنی خدمات جاری رکھنے کی ایک ادنٰی سی کوشش ہے۔
ـــــــــــــــــــــــ
کشمیر توجہ چاہتا ہے
دنیا کے مہذب انسانو ! کشمیر توجہ چاہتا ہے
کشمیر کے شہر سُلگتے ہیں ، کشمیر کی گلیاں جلتی ہیں
کشمیر کے درد کو پہچانو ، کشمیر توجہ چاہتا ہے
دنیا کے مہذب انسانو ! کشمیر توجہ چاہتا ہے
وہ دیس جسے تم لوگوں نے اس دہر میں یکتا مانا تھا
وہ دیس جسے کل تک تم نے اک خلد کا ٹکڑا مانا تھا
اُس دیس میں انساں کے ہاتھوں ، انسان پہ ظلم روا دیکھو
اُس جنتِ ارضی کو لوگو تم آج ذرا جلتا دیکھو !
اُس خلد کے پھول سلگتے ہیں ، اس باغ کی کلیاں جلتی ہیں
کشمیر کے شہر سُلگتے ہیں ، کشمیر کی گلیاں جلتی ہیں
تم مانو ، چاہے نہ مانو ، کشمیر توجہ چاہتا ہے
دنیا کے مہذب انسانو ! کشمیر توجہ چاہتا ہے
اس عہد میں انساں کے ہاتھوں انسان کی اتنی توہینیں
انسانوں کی آزادی کے پیمان کی اتنی توہینیں
انسان کے خُون کی ارزانی ، دیکھو تو سہی ، سوچو تو سہی
خون سستا ہے ، مہنگا پانی ، دیکھو تو سہی ، سوچو تو سہی
اُس دیس میں ہر صبح ، ہر شب کو دوزخ کی ہوائیں چلتی ہیں
کشمیر کے شہر سُلگتے ہیں ، کشمیر کی گلیاں جلتی ہیں
انسان کے درد کو پہچانو ، کشمیر توجہ چاہتا ہے
دنیا کے مہذب انسانو ! کشمیر توجہ چاہتا ہے
اس عہد میں بھی اُس دھرتی پر نُمرود کی شاہی چلتی ہے
ظالم کی عدالت لگتی ہے قاتل کی گواہی چلتی ہے
ہر ایک زباں پر پابندی ہر ایک نظر پر پہرا ہے
ہر نالہ ہے زنجیر وہاں ہر ایک فغاں پر پہرا ہے
ہر روز وہاں پر ظلمت کی تعزیریں آج بدلتی ہیں
کشمیر کے شہر سُلگتے ہیں ، کشمیر کی گلیاں جلتی ہیں
اُس دھرتی کے غم کو جانو ، کشمیر توجہ چاہتا ہے
دنیا کے مہذب انسانو ! کشمیر توجہ چاہتا ہے
افتخار مغل
Kashmir, Kashmir Bleeds, Kashmir Nazm, Urdu Nazm, Iftikhar Mughal, Kashmir Issue, Stand With Kashmir, Kashmir Poetry, Urdu Poetry, Voice For Kashmir, Kashmir Tragedy, Human Rights, Human Rights in Kashmir, Kashmir Solidarity, Nazm on Kashmir, Poem on Kashmir, Urdu Literature, Kashmir Freedom, Oppression in Kashmir
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: