غزوۂ احد میں مسلمانوں کی ازمائش غزوۂ احد میں مسلمانوں نے بڑی بہادری سے مشرکین مکہ کا مقابلہ کی
Автор: Ahmad Izrail
Загружено: 2026-01-06
Просмотров: 1
غزوۂ احد میں مسلمانوں کی ازمائش غزوۂ احد میں مسلمانوں نے بڑی بہادری سے مشرکین مکہ کا مقابلہ کیا، جس میں پہلے فتح ہوئی، مگر بعد میں ایک چوک کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جنگ شروع ہونے سے پہلے رسول اللہﷺ نے 50 تیر اندازوں کی ایک جماعت کو پہاڑ کی گھاٹی پر جہاں سے دشمنوں کے حملے کا خطرہ تھا، مقرر کر دیا اور یہ تاکید فرمائی کہ جنگ میں فتح ہو یا شکست تم اپنی جگہ سے ہرگز نہ ہٹنا، لیکن جب مسلمانوں کو شروع میں فتح ہوئی، تو کافروں کو بھاگتا ہوا دیکھ کر یہ لوگ بھی اپنی جگہ سے یہ سمجھ کر ہٹ گئے، کہ اب جنگ ختم ہو چکی کیون نہ ہم بھی مال غنیمت جمع کرنے میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں، ان کے امیر حضرت عبداللہ بن جبیرؓ نے بار بار روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فتح کی خوشی میں بات نہ سنی، اور پہاڑ سے نیچے اتر آئے حضرت خالد بن ولید جو اس وقت مسلمان نہیں ہوئے تھے، اور کفار کی طرف سے لڑ رہے تھے، جب اس جگہ کو خالی دیکھا تو پیچھے سے حملہ کر دیا، ادھر مسلمان بے فکر تھے بالآخر بھاگتے ہوئے مشرکین پلٹ کر مسلمانوں پر ٹوٹ پڑے اچانک حملہ ہونے کی وجہ سے کفار کے بیچ میں آگئے جس کی وجہ سے 70 مسلمان شہید ہوئے اپﷺ کا سر مبارک زخمی اور ایک مبارک دانت بھی شہید ہو گیا
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: