آج پہلی بار دکھایا کہ سیلاب نے کیسے ہماری زمین، فصلیں اور برسوں کی محنت لمحوں میں نگل لی
Автор: Saqib Allyana
Загружено: 2025-12-01
Просмотров: 17
آج ہم پہلی وڈیو اس جگہ کی بنا کر لگا رہے ہیں 33 دن میں پہلی بار کے ہمارا ذاتی نقصان کیا ہوا ہے۔
جہاں ہم کھڑے ہیں اس جگہ عمران بھوچرہ کی 5 مربع زمین ہے ۔ جو بلکل دریا کے کنارے ہے ۔ جو اس نے 2014 میں نیا رستہ بنایا تھا۔ اب نیا رستہ ایک ماہ پہلے اس نے جو بنایا ہے وہاں سے دریا چناب نے اس زمین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔
اور 3 مربع زمین مطلب 75 ایکٹر زمین درمیان سے ناقابل کاشت کر دی ہے رستہ بنا لیا ہے ایک اور نیا ۔ چاول کی 56 ایکٹر فصل اور گنے کی 19 ایکٹر گنا کی تیار فصل بھی ساتھ لے گیا ہے ۔ جنتر کے 5 ایکڑ اور جوار کے والے چارے کے 6 ایکٹر اسی جگہ ان کے علاوہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
میں گوگل کا میپ ساتھ لگا رہا ہوں وہاں دیکھ لیں۔
میپ مین چناب کا پرانا رستہ سب سے اوپر 4 کلومیٹر دور ہے ۔ اس جگہ سے ۔ نیچے والے دونوں کٹ ہیں جو اصل رستے سے بھی گہرے اور بڑے ہو چکے ہیں۔
سب سے اوپر 2014 تک دریا پچھلے رستے پر صدیوں سے چل رہا تھا۔ 2014۔ میں اس نے کتنی زمین اپنے اندر گرا لی ۔ اور اب نیا رستہ آپ دیکھ کر سمجھ سکتے ہیں کے ۔ اب تو دریا نے سب کچھ غرق کر دیا ہے ۔۔۔
وڈیو میں موجود بزرگ خاتون کی بات کو اس کی زبان سے بیان کروانا ضرورت تھا۔
کے آپ کو پتا چلے کے زمینداروں کے گھروں کی خواتین تب کیسے ان غربا کی مدد کرتی ہیں۔
یہ دونوں میاں بیوی زمینون پر کام نہیں کرتے فقط اس جگہ بیٹھے ہیں۔ ہماری ہی زمینوں پر جانور چراتے ہیں کھیتوں کے درمیان ان کو 3 ایکٹر زمین چارے کے لئے الگ دی گئی ہوئی ہے ۔
جس کا کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا بلکہ کھاد بیج ۔ ٹریکٹر کے ہل سپرے سب کا خرچہ زمیندار کے ذمہ ہوتا ہے ۔ ان کے گھر پچھلے 40 سال میں جب جب گرے ہیں۔ ہم نے خود بنا کر دئیے ہیں۔
اور یہی عمل ہر زمیندار کا ہے اپنے علاقوں میں۔ لیکن ہمیں مافیا بولا جاتا ہے ۔
یہاں پورے پورے خاندان بیٹھے ہیں۔ جن کو رہنے کی جگہ اور وسائل پراوئیڈ کئے جاتے ہیں۔ ہمارے ان جانوروں کا دودھ بھی یہی بیچ کر اپنا گزرا کرتے ہیں ہمارا ان ہمارے جانوروں سے تعلق بس اتنا ہے کے خرید کر دئیے ہیں اور جب یہ بولیں کے ان کو بیچنا ہے تو اس وقت ہمیں آدھی قیمت مل جائے گی ۔
اس میں ان کی مرضی ہے یہ جب بیچنا چاہیں۔ ہم ان کو فورس نہیں کر سکتے اس کام کے لئے بھی یہ زبان ہوتی ہے جانور دیتے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنا ہی نقصان اس گھر میں عمران کے چھوٹے بھائی عرفان کا ہوا ہے ۔ اس نے اپنی ہنڈا سیوک 2025 دو ماہ پہلے خریدی ہوئی۔ بیچ کر اپنی زمینوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لئے۔ وسائل پیدا کئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
یہ اس علاقے کے ایک گاون کے ایک زمیندار کے حالات ہین ۔ چنیوٹ سے جھنگ مین تریمون ہیڈ تک کم سے کم 2 ہزار ایسے خاندان اجڑ چکے ہیں مکمل ان کے بارے سوچنا آپ کا کام ہے ۔
#saqiballyana #flood
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: