44- قدوری، کتاب البیوع، عبارت-44
Автор: Allama Mansoor Maturidi
Загружено: 2025-12-25
Просмотров: 85
بیع باطل کی تعریف:
بیع باطل وہ ہے جو نہ اصل کے اعتبار سے صحیح ہو اور نہ وصف کے اعتبار سے۔
اصل: بیع میں اصل ہےمال کا مال کے بدلے میں تبادلہ ہونا۔
وصف: اور وصف مثلاً اُس مال کا شریعت میں حلال ہونا۔
مثلاً: مردار یا خون بیچنا۔
یہاں مبیع اصلاً باطل ہے، کیونکہ مردار اور خون کسی بھی شریعت میں مال ہی نہیں، لہٰذا مال کا مال کے بدلے میں تبادلہ ہوناوجود ہی میں نہیں آیا۔
حکم:
بیع باطل ہو تو قبضہ کے باوجود ملکیت کا فائدہ نہیں دیتی۔
بیع فاسد کی تعریف:
بیع فاسد وہ ہے جو اصل کے اعتبار سے تو صحیح ہو لیکن وصف کے اعتبار سے صحیح نہ ہو۔
مثلاً: شراب یا خنزیر بیچنا ۔
یہاں مبیع اصلاً باطل نہیں ہے کیونکہ اہل ذمہ کی شریعت میں شراب اور خنزیر مال ہیں، لہذا مال کے بدلے مال کا تبادلہ ہونا پایا گیا
لیکن اسلامی شریعت میں شراب اور خنزیر حرام ہیں اور مسلمان شراب اور خنزیر پر نہ قبضہ کر سکتا ہے نہ سپرد۔ اس لئے وصف کے اعتبار سے بیع فاسد ہے۔
حکم:
بیع فاسد ہو تو قبضہ کے بعد ملکیت کا فائدہ دیتی ہے۔
إِذَا كَانَ أَحَدُ الْعِوَضَيْنِ أَوْ كِلَاهُمَا مُحَرَّمًا، فَالْبَيْعُ فَاسِدٌ، كَالْبَيْعِ بِالْمَيْتَةِ أَوْ بِالدَّمِ أَوْ بِالْخَمْرِ أَوْ بِالْخِنزِيرِ
جب دونوں عوض میں سے ایک یا دونوں حرام ہوں تو بیع فاسد ہے جیسے مردار کے بدلے بیع یاخون کے بدلے بیع یاشراب کے بدلے بیع یا خنزیر کے بدلے بیع۔
تشریح :
اس عبارت میں بیع باطل اور بیع فاسد دونوں کا بیان ہے
اصول یہ ہے کہ جو چیز کسی بھی آسمانی دین میں مال نہ ہو ، اس کی بیع باطل ہے چاہے وہ چیز مبیع بنے یا ثمن۔ جیسے مردار اور خون۔
اور جو چیز کسی بھی آسمانی دین میں مال ہو ، جب وہ مبیع بنے تو بیع باطل اور جب وہ ثمن بنے تو بیع فاسد ۔جیسے شراب اور خنزیر۔
• مردار اور خون چاہے ثمن بنیں یا مبیع ، بیع باطل ہو گی، کیونکہ یہ دونوں کسی شریعت میں بھی مال نہیں۔
• شراب اور خنزیر جب مبیع بنیں تو بیع باطل ہو گی، کیونکہ یہ دونوں اسلامی شریعت میں مال نہیں ۔
• البتہ شراب اور خنزیر جب ثمن بنیں تو بیع فاسد ہو گی، کیونکہ یہ اہل ذمہ کی شریعت میں مال ہیں ا س لئے بیع باطل تو نہیں مگر ان کو قیمت بنانا اسلامی شریعت میں ایک فاسد وصف ہے۔ اس لئے بیع فاسد ہو گی اور بیع فاسد کا حکم یہ ہے کہ دونوں فریقین فوراً بیع توڑ دیں۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: