ہمارا علاقہ، ہماری ذمہ داری❣️"شنکی چینار باغ
Автор: تحریک تحفظ مزدورآباد
Загружено: 2026-01-22
Просмотров: 59
ہمارا علاقہ، ہماری ذمہ داری❣️
آج ہماری تنظیم تحریک تحفظ مزدورآباد کے شاہین صفت رضاکاروں نے تخت بھائی کے خوبصورت سیاحتی مقام "شنکی چینار باغ" میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔✌️
سیاحتی مقامات وہ جگہیں ہیں جہاں ہم سکون کی تلاش میں جاتے ہیں، لیکن افسوس کہ ہماری چھوڑی ہوئی گندگی ان مقامات کا حسن گہنا دیتی ہے۔ ہم نے نہ صرف وہاں موجود کچرے کو اکٹھا کر کے تلف کیا، بلکہ آنے والے سیاحوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ✅ ان مقامات کو صاف رکھنا ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔
✅ دریا کا شفاف پانی، ہرے بھرے چمن اور پودے ہماری آنے والی نسلوں کی امانت ہیں۔
✅ صفائی نصف ایمان ہے، اسے صرف لفظوں تک نہیں بلکہ عمل میں لائیں۔
آئیے عہد کریں کہ جب بھی کسی سیاحتی مقام پر جائیں گے، وہاں یادیں چھوڑ کر آئیں گے، کچرا نہیں!🙏 🚫🗑️
#ShankiDan #TakhtBhai #CleanPakistan #EnvironmentSafety #SocialWork #پاک_وطن_صاف_وطن
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: