معذوری کے باوجود اس خاتون نے محنت کو سہارا بنایا—کمرہ مکمل ہے،اب روزگار کے وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں
Автор: Saqib Allyana
Загружено: 2025-12-12
Просмотров: 28
انسان کتنا کمزور ہے کتنا لاچار ہے ۔ لیکن اگر وہ ہمت رکھے تو زندگی کی ساری مشکلات پر گرفت مضبوط رکھ کر منزل تک پہنچ سکتا ہے۔
ہاتھ پھیلانے کی بجائے محنت مزدوری کر کے وقت گزار سکتا ہے اپنا۔ اپنے اردگرد موجود افراد کے لیئے اپنی معذوری کو اذیت بنانے کے بجائے اس کو اپنی ہمت سے ایک طرف رکھ کر ہم جیسے مکمل انسانوں کے برابر کیا ہم سے بھی بہتر عزت سے زندگی گزار سکتا ہے۔
یہ خاتون جن کی ایک ٹانگ گھٹنے تک کٹی ہوئی ہے ۔ مزدوری کرتے ہوئے ریت کا ٹیلا اوپر آن گرا تھا ۔ دونوں ٹانگوں سے تقریبا معذور ہے ۔ ایک گھٹنے تک دوسری ٹانگ بھی ایک سہارا کور بنوایا ہوا ہے وہ اوپر باندھ کر پھر چلتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کا کمرہ بنانے کے بعد جب ان سے پوچھا آپ کو چھوٹا موٹا کوئی کام کرنا دیں ۔ تو انہوں نے جو جو بتایا جیسے جیسے
زندگی گھسیٹ کر یہاں تک لائیں ان کی زبان سے سنیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنے گھر میں پہلے کریانہ کی دوکان چلاتی رہی پھر بھائی کی بیٹیاں جوان ہو گئی تو 4 سال پہلے اس نے دوکان ختم کر دی کے دروازے پر گاون کے مرد بھی آتے ہین پھر چاردیواری کا مسلہ ہوتا ہے۔
سلائی کڑہائی کا کا۔ شروع کر دیا۔ خود ہی۔ سیکھا اتنے پیسے نہیں تھے کے کہیں سے جا کر کورس کرتیں۔
ایک سلائی مشین ۔ اور ہاتھ والے گول رنگ جس میں کپڑا ٹائٹ کر کے اس میں کڑہائی کی جاتی ہے۔ سائڈ ٹیبل پر رکھنے والے کور بنا کر تکیہ کے غلاف پر کڑائی کر کے زندگی کی گاڑی دھکیلانا شروع کی انہوں نے ۔
اب سیلاب آیا تو گھر گر گیا۔
مشکلات کیا ہیں
ہم پکے گھروں والوں سمجھ ہی نہین سکتے ۔ ہم محسوس ہی نہیں کر سکتے جب تک ان سے ملیں نہیں۔
۔۔۔۔۔۔
انہون نے بولا ایک سلائی مشین جس کے ساتھ مشین لگی ہوتی ہے ۔ تاکہ ہاتھ سے گھمانا اب ان کے لئےممکن نہیں رہا ہاتھ بھی دائیں کو مسائل ہیں۔ کچھ انگلیاں مڑی ہوئی ہیں۔
سارا دن گھر میں موجود درخت کے نیچے چارپائی پر بیٹھ کر کڑائی کرنا ۔
ایک سولر پلیٹ اور ایک چھوٹی بیٹری۔ سلائی مشین ایک بلب کمرے میں چائیے ۔ تاکہ رات کو پریشانی نہ ہو۔
اور چند ہزار تاکہ کپڑا خرید کر رکھ سکیں جس پر کڑائی کرنی ہے۔ بار بار بڑے گاون میں موجود کپڑے کی دوکان تک نہیں جا سکتیں ایک لیٹر پیٹرول ڈلوا کر پڑوسی کے بیٹے کے
موٹر سائیکل میں۔ دو گائے ہیں جو دیسی نسل کی ہیں 4 کلو دودھ ہے ان کا۔ جس میں سے 3 کلو دودھ بیچ کر گھر کے چھ افراد کا کھانا چلتا ہے۔ ایک کلو دودھ اپنے لئے رکھتے ہین۔
اپنی زمین نہیں ہے تو چارے کا مسلہ ہر وقت رہتا ہے ۔ بھوسہ رکھنا پڑتا ہے خرید کر جس کافی مہنگا پڑتا ہے ان کو ان حالات مین۔
زمینداروں کے کھیتوں کے کناروں سے گھاس کاٹ کر اپنی گائے کو کھلاتے ہیں۔۔ایسی غربت میں جانور دودھ بھی کیا دے جو اس کے معدے میں جاتا ہی کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
ایک بہن نے ان کی سلائی مشین کے لئے پیسے بھیجئے ہیں ۔ باقی ضروریات بھئ انشاءاللہ پوری کر کے دون گا ایک سے دو دن میں ۔
دعا میں یاد رکھیں ہمت بھی چائیے مجھے بھی تاکہ میں ان لوگوں کی تکلیف سن سن کر گھبرا نہ جاون ۔ کے زندگی اتنی مشکل ہو کیسے سکتی ہے ۔
......
ان کی ٹانگ اب نئی بنوانی ہے ۔ اس کا لائف سائیکل مکمل ہو گیا ہے پھر یہ کافی وزنی ہے جس کی وجہ سے ان کو چلنے میں کافی مشکل ہوتی ہے ۔ دوسرے والی ٹانگ کا کور پاوں پر ٹخنے کے پاس لگتا ہے جس وجہ سے وہاں پر زخم بن گیا تھا ۔
کسی محترمہ نے مجھے بولا تھا کے ان کی ٹانگ جب بنوانا ہو تو مجھ بتا دیجیے گا میرے سے ان کا نمبر مس پلیس ہو گیا ہے کائنڈلی مجھے دوبارہ وہ انبکس کر دیں میسج اور ویٹس ایپ تاکہ ان خاتون کا یہ ٹانگ والا مسلہ بھی حل کروایا جا سکے ۔
#saqiballyana #floodinpakistan
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: