Mausam Bhi Nahi Badla Manzar Bhi Nahi Badla | Ghulam Mohammad Qasir
Автор: Fajous e Bazm
Загружено: 2024-03-16
Просмотров: 477
موسم بھی نہیں بدلا ، منظر بھی نہیں بدلا
اُس شہر کو جانے کا ، رستہ بھی نہیں بدلا
تم چھوڑ گئے جیسے ، سب ویسا ہی رکھا ہے
بستر کی وہی چادر ، تکیہ بھی نہیں بدلا
ہاں ، اب بھی بیٹھے ہیں ، دیوار سے لگ کے ھم
گلیاں بھی وہی اپنی ، کُوچہ بھی نہیں بدلا
تم کچھ تو نباہ دیتے ، آخر کو محبت تھی
ھم نے تو عقیدت میں ، لہجہ بھی نہیں بدلا.
ہے شوقِ سفر ایسا ، اِک عمر سے یاروں نے
منزل بھی نہیں پائی ، رستہ بھی نہیں بدلا
بے سمت ھواؤں نے ، ھر لہر سے سازش کی
خوابوں کے جزیرے کا ، نقشہ بھی نہیں بدلا
غلام محمد قاصر
#poetry
#mausam
#ghulammuhammad
#urdushayari
#shayari
#urdupoetry
#urdu
#manzar
#rasta
#hearttouching
#lovepoetry
#fajousebazm
#sadpoetry
#poetrycommunity
#famousghazal
#ghazal
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: