Karam Rab Ka Nirala Ho Gaya Hai || Kalam: Mufti Rashid Ali Razavi Attari
Автор: Mufti Rashid Ali Attari
Загружено: 2025-11-16
Просмотров: 86
💠تجھے بُرہان یہ کیا ہوگیا ہے💠
از قلم✍️: ابو الحقائق مفتی راشد علی قادری عطاری
(1)کرم ربّ کا نرالا ہوگیا ہے
نبی والی ہمارا ہوگیا ہے
(2)کرم کیسا خُدا کا ہوگیا ہے
نبی کا ہم پہ سایا ہوگیاہے
(3)خُدا ہی جانے یہ کیا ہوگیا ہے
ہمارا دِل تمہارا ہوگیا ہے
(4)خُدائے پاک نے بخشی ہے رفعت
نبی کا بول بالا ہوگیا ہے
(5)رہی تابش نہ خورشیدِ سَما کی
عیاں جب اُن کا چہرہ ہوگیا ہے
(6)ہے رفعت والی نسبت مُصطفیٰ کی
جو اَدْنٰی تھا ، وہ اعلیٰ ہوگیا ہے
(7)ہَوا نے بھی ہے اپنے رُخ کو موڑا
نبی کا جب اِشارہ ہوگیا ہے
(8)چلو اے زائرو! طیبہ کی جانب
اِشارہ حاضری کا ہوگیا ہے
(9)اُسے کیا فکر ہو رنج و الم کی
جو اُن کا نام لیوا ہوگیا ہے
(10)شبِ غم تھی بڑی تاریک ، لیکن
مِٹی ظُلمت ، سویرا ہوگیا ہے
(11)سمائی یاد اُن کی جب سے بُرہاں
مِرے دِل میں اُجالا ہوگیا ہے
(12)تیری زُلفِ تخیُّل ہے پریشاں
تجھے بُرہان یہ کیا ہوگیا ہے
بروز منگل ، 21 شوال المکرم 1445ھ ، مطابق 30 اپریل 2024ء.
#Allah #Islam #Quran #Naat #RasoolAllah #Sarkarﷺ #Nabiﷺ #Madina #Madinah #MadinaSharif #Nabi #ShaneMustafaﷺ #Mustafaﷺ #Muhammad #MiladeMustafa #Milad #1500WanJashneWiladat #EidMiladUnNabi #MiladunNabi #RabiulAwwal #12RabiulAwal #MuftiRashidAliAttari #RashidAliAttariMadani
For feedback, WhatsApp on this number:
+923352000243
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: