Hum per Nahi Ab Un ki Nazar Daikh Rahay Hain | Atbaf Abrak
Автор: Fajous e Bazm
Загружено: 2024-02-26
Просмотров: 394
Abrak (Persian: اب راك) may refer to one of three villages in Howmeh-ye Sharqi Rural District, in the Central District of Izeh County, Khuzestan Province, Iran:
Atbaf Abrak is a popular Urdu poet from Lahore, Pakistan.
His real name is Aftab Akbar, but chose to use Atbaf Abrak as his pen name.
ہم پر نہیں اب ان کی نظر دیکھ رہے ہیں
دیکھا نہیں جاتا ہے مگر دیکھ رہے ہیں
جس سمت نہیں ہم، وہ ادھر دیکھ رہے ہیں
ہم بدلے ہوئے شام و سحر دیکھ رہے ہیں
گھر میں تھے تو بے زار تھے گھر بار سے اپنے
راہوں میں نکل آئے تو گھر دیکھ رہے ہیں
ہم پیروں کے چھالوں سے چراتے ہوئے نظریں
ہاتھوں کی لکیروں میں سفر دیکھ رہے ہیں
بھرنے لگے ہیں زخم تو لے آئی ہے تازہ
ہم چارہ گری تیرے ہنر دیکھ رہے ہیں
سمجھے تھے محبت میں کہ دستار سجے گی
کر بیٹھے تو کٹتے ہوئے سر دیکھ رہے ہیں
دنیا نے سبق اتنے سکھانے ہیں کہ اب ہم
الفاظ نہیں لہجہ، نظر دیکھ رہے ہیں
اپنوں کی عطا دھوپ میں جھلسائے ہوئے ہم
اغیار کی محفل میں شجر دیکھ رہے ہیں
برسات کا ایسوں کو بھلا کیا دیں سندیسہ
آئینہ کی آنکھوں کو جو تر دیکھ رہے ہیں
دستک کی تمنا لئے اک عمر سے ابرک
دیواروں کے اس شہر میں در دیکھ رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔ اتباف ابرک
insta :
#atbafabrak
#poetry
#shairi
#urdu
#urdushayari
#fajousebazm
#urdupoetry
#lovepoetry
#shayari
#sadpoetry
#romantic
#romanticstatus
#love
#lovestatus
#lover
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: