Bouliwala Mandrir Bhera sargodha 600 years old
Автор: Shan Ali Rehman
Загружено: 2021-01-07
Просмотров: 370
بولی والا مندربھیرہ
1947 سے پہلے، ہندوؤں اور سکھوں کی ایک بڑی آبادی بھیرہ، ضلع سرگودھا میں رہتی تھی۔ بھیرہ دیواروں والا شہرجس کے اندر اور باہر کمیونٹی کے مندر تھے، جو آج بھی موجود ہیں شہر کے نو دروازے تھے۔ تقریباً 11 مندروں کی نشاندہی کی گئی ہے، زیادہ تر خستہ حالت میں ہیں سب سے بڑا مندر، بولی والا، محلہ پیرچگن کے شمال میں کچے کی سڑک پر چڑیا چوگ قابلی گیٹ جو 1865 میں تعمیر ہوا اس سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، آزادی 1947سے پہلے اسے کراریاں والی روڈ کہا جاتا تھا جو ہندوؤں کے لیے مقدس جگہ تھی۔ یہ چڑیا چوگ مندر چیری چوک بھی کہا جاتا ہے سے شروع ہو کر بولی والا ماڑی والا کھو کنواں غریب بھن وہ جگہ جہاں پر رسم کے طور پر مٹی کے چھوٹے گھڑے توڑے جاتے تھے شمشان گھاٹ تھا نونا والا نالہ اور ایک چھوٹا سا دھابیانوالہ دریا (دریا) تک جاتا ہے، دونوں کو سیلابی ریلے سے کاٹ کر دور کردیا گیا ہے۔ ہندوؤں نے اپنی میت کی راکھ کو دریائے جہلم میں بھا دیتے تھے، جو ان کے لیے مقدس تھا، ان کا خیال تھا کہ وید اس کے کنارے پر لکھی گی تھی (1500 - 1200 قبل مسیح)
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: